روپےکی قدر میں اضافہ، ڈالر مزید سستا ہوگیا

Bussiness

روپےکی قدر میں اضافہ، ڈالر مزید سستا ہوگیا

انٹربینک  اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپےکے مقابلے میں ڈالر سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر  88 پیسے سستا ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 50 پیسے پر بند ہوا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے کم ہوکر 288 روپے 25 پیسے ہے۔ انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 287 روپے 38 پیسے پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے کے بعد ڈالر 1 روپے64 پیسے سستا ہوا ہے۔

اس کے علاوہ کاروباری ہفتے میں ڈالر 53 پیسے سستا ہوا ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *