کوئٹہ میں تندور مالکان کی ہڑتال جاری
کوئٹہ میں تندور مالکان کی ہڑتال کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
کوئٹہ میں تندور مالکان کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے، تمام تندور بند ہیں، تندور مالکان تندور ایسوسی ایشن کی کال پر گزشتہ جمعرات سے ہڑتال پر ہیں۔
رہنما تندور ایسوسی ایشن نعیم خلجی کا کہنا ہےکہ مالی مشکلات کے باعث تندور بند کرنے پر مجبور ہیں، انتظامیہ نے پرائس لسٹ میں تندور کی روٹی کی قیمت بھی کم کردی ہے۔
نعیم خلجی کا کہنا ہےکہ افغان کارڈ ہولڈر تندور ورکرز کو تنگ کرنے پر بھی ہڑتال ہے۔