لودھراں: ٹریلر کی موٹر سائیکل رکشےکو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے7 افراد جاں بحق

Pakistan News

لودھراں: ٹریلر کی موٹر سائیکل رکشےکو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے7 افراد جاں بحق

لودھراں میں تیز  رفتار  ٹریلر کی موٹر سائیکل رکشےکو  ٹکر سے  میاں بیوی اور  بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7  افراد  جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ  لودھراں میں چک نمبر 100 ایم کے قریب پیش آیا، حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

لاشوں اور  زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ٹریلرکو قبضے میں لےکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق تیز  رفتار  ٹریلر  نے اوورٹیک کرتے ہوئے رکشےکو ٹکر ماری۔

 

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *