پاکستان نے یوکرین کو اسلحہ فراہم کیا اور نہ ہی ارادہ ہے: ترجمان وزارت خارجہ
ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نےکہا ہےکہ پاکستان نے یوکرین کو اسلحہ فراہم کیا اور نہ ہی اس کا ارادہ ہے۔
اسلام آباد میں صحافیوں کے سوالات کے جواب میں ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے رد عمل دیتے ہوئےکہا کہ پاکستان نے ہمیشہ یوکرین تنازع کے مذاکراتی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اپنی پالیسی کے مطابق پاکستان تنازعات کے شکار خطے کو ہتھیار فراہم نہیں کرتا، پاکستان نے یوکرین کو اسلحہ فراہم کیا اور نہ ہی اس کا ارادہ ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاک ، یوکرین وزرائےدفاع کے درمیان 7 نومبر کو ٹیلیفون پر اس موضوع پربات نہیں ہوئی۔