پاکستان قانون سازی کے باوجود صحافیوں کیخلاف جرائم روکنے میں ناکام: فریڈم نیٹ ورک

Pakistan News

پاکستان قانون سازی کے باوجود صحافیوں کیخلاف جرائم روکنے میں ناکام: فریڈم نیٹ ورک

عالمی تنظیم فریڈم نیٹ ورک نے اپنی خصوصی رپورٹ میں پاکستان کو قانون سازی کے باوجود صحافیوں کے خلاف جرائم روکنے میں ناکام قرار دے دیا۔

فریڈم نیٹ ورک نے جاری کردہ اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان صحافیوں کے تحفظ سے متعلق قانون سازی کرنے والا واحد ملک ہے،اس کے باوجود پاکستانی ریاست صحافیوں کے خلاف جرائم کو روکنے کے لیے اس قانونی سازی کو استعمال کرنے میں ناکام رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 2 برسں میں پاکستان میں صحافیوں کے اغوا، تشدد، بغاوت کے غیر ثابت شدہ الزامات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

عالمی تنظیم نے رپورٹ میں مزید کہا کہ پاکستان میں صحافیوں کے خلاف جرائم کے سب سے زیادہ واقعات اسلام آباد اور سندھ میں پیش آئے ہیں۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *