پی ایس او نے پی آئی اے کی کریڈٹ لمٹ بڑھا دی
پی ایس او نے پی آئی اے کی کریڈٹ لمٹ بڑھاکر 50 کروڑ روپے کردی، پی ایس او حکام نے کریڈٹ لمٹ بڑھانے کی تصدیق بھی کردی ہے۔
پی ایس او کے مطابق یومیہ 10 کروڑ روپے کی ادائیگی کے علاوہ دیگر پروازوں کو بھی فیول سپلائی جاری رہے گی۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 8 ارب روپے کے بیل آؤ ٹ پیکج کی منظوری دی گئی تھی، پی ایس او کے مطابق پی آئی اے 15 ارب روپے کی کریڈٹ لائن پہلے ہی استعمال کرچکا ہے۔ پی آئی اے کے آپریشنز بحالی کیلئے نئی مذاکرات میں کریڈٹ لائن منظور کی گئی۔
واضح رہے کہ قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کا مالی بحران سے جڑا ایندھن کا مسئلہ تاحال ٹھیک نہ ہوسکا جس کے باعث 2 ہفتوں سے پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔