لاہور کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت ریکارڈ
پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور آلودہ شہروں میں پہلے نمبرپر آگیا ہےاور ائیرکوالٹی انڈیکس میں اس کا فضائی معیار 290 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے اور اس کا انڈیکس 173 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دوسرے نمبر پر ہے، اس کا ائیرکوالٹی انڈیکس 210 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 151 سے200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہوتی ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہوتی ہے، جب کہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔