ذکا اشرف پاک بھارت میچ دیکھنے آج بھارت روانہ ہوں گے

Zaka Ashraf

ذکا اشرف پاک بھارت میچ دیکھنے آج بھارت روانہ ہوں گے

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے اعزازی سیکرٹری جے شاہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کو ان کے بھارت کے دورے کے موقع  پر خوش آمدیدکہا ہے۔

خیال رہے کہ  ذکا اشرف آج  بی سی سی آئی کی دعوت پر بھارت روانہ ہونے والے ہیں جہاں وہ 14 اکتوبر کو  احمد آباد  میں  پاکستان اور  بھارت کے درمیان ورلڈکپ میچ کے موقع پر پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود ہوں گے۔

ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ وہ اس اہم موقع پر اپنی ٹیم کی سپورٹ کو بہت ضروری سمجھتے ہیں،  پاکستانی ٹیم اپنی سخت محنت  اور  جذبے سے اس مرحلے تک پہنچی ہے اور  انہیں امید ہےکہ  وہ اپنی بہترین کارکردگی سے ہمیں فخرکرنےکا موقع فراہم کرےگی۔

اس سے قبل جے شاہ اور  ذکا اشرف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں جے شاہ نے ذکا اشرف کے بھارت آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

جے شاہ نےکہا کہ وہ ذکا اشرف کے بھارت میں قیام کے دوران ان کی دیگر حکام سے ملاقاتوں کا اہتمام بھی کرائیں گے ۔

ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ ہم دونوں نے اس موقع پر ان امکانات پر بھی بات کی کہ کس طرح ہم دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ روابط کو  بڑھانے اور  انہیں ترقی دے سکتے ہیں۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *