کوئٹہ: نجی اکیڈمی میں آتشزدگی، 36 طالبات دھویں کے باعث بے ہوش

Quetta News

کوئٹہ: نجی اکیڈمی میں آتشزدگی، 36 طالبات دھویں کے باعث بے ہوش

کوئٹہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں نجی اکیڈمی میں آتشزدگی کے نتیجے میں زیر تعلیم 36 لڑکیاں دھویں کے باعث بے ہوش ہوگئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق نجی اکیڈمی میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے 36 طالبات جھلس کر زخمی اور  بے ہو ش ہوگئیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے جائے وقوعہ پہنچ کر  آگ پر قابوپالیا،  آگ لگنے سے اکیڈمی میں فرنیچر، آلات اور دیگر سامان کو نقصان پہنچا۔

نگران  وزیر اعلیٰ نے نجی اکیڈمی میں آگ لگنے کے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے تمام متاثرہ بچیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کرنےکی ہدایت کی ہے۔

 نگران وزیر اعلیٰ نے آگ لگنےکی وجوہات کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرنے اور تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں بہتر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *