سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

Imrankhan

سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

اسلام آباد: خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔

اسپیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اٹک جیل میں اس کی سماعت کی جس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں شامل لطیف کھوسہ، نعیم پنجھوتہ، بیرسٹر سلمان صفدر اور عمیر نیازی عدالت میں پیش ہوئے۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفرکیس کی سماعت کے بعد چیئرمین تحریک انصاف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع کردی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کیا گیا جہاں عدالتی عملے نے ان کی حاضری لگائی۔

بعد ازاں عدالت نے شاہ محمود قریشی کے بھی جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع کردی۔

پاکستان نیوز 

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *