آئندہ ماہ پاکستان چلاجاؤں گا، نوازشریف کی تصدیق
سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ ماہ پاکستان چلاجاؤں گا۔
نوازشریف نے جمعے کوپارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات میں پہلی مرتبہ وطن واپسی سے متعلق گفتگو کی۔
پارٹی میٹنگ میں شہبازشریف، چوہدری تنویر، دانیال چوہدری، چوہدری ندیم خادم اور ڈاکٹر انجم شریک تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کی حتمی تاریخ کا اعلان آئندہ 10روز میں کردیا جائے گا۔
جیو نے تین ہفتہ قبل ہی نواز شریف کی اکتوبر میں واپسی کی خبر دے دی تھی۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نومبر 2019 میں برطانیہ علاج کرانے آئے تھے۔