جناح ہاؤس حملہ کیس، عدالت نے عمران خان کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی

Imran Khan

جناح ہاؤس حملہ کیس، عدالت نے عمران خان کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس انویسٹی گیشن کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں تفتیش کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی اجازت مانگی گئی تھی۔ 

 درخواست پر سماعت کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کو  گرفتار کرنے کی اجازت دے دی۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان توشہ خانہ کیس میں سنائی جانے والی 3 سال قید کی سزا اٹک جیل میں کاٹ رہے ہیں۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *