کراچی میں تیز ہوائیں، آئندہ 24 گھنٹوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا امکان
کراچی: شہر بھر میں تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع مکمل ابرآلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا بھی امکان ہے، کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 27.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، اس وقت شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 81فیصد ہے۔