یوٹیلیٹی اسٹورز کی سبسڈی ختم، بینظیر انکم سپورٹ مستحقین کیلئے چینی اور گھی مہنگا
لاہور: یوٹیلیٹی اسٹورز کی سبسڈی ختم کردی گئی جس کے باعث بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی ختم ہونے کے بعد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت استفادہ کرنے والے مستحقین کے لیے چینی اور گھی مہنگا ہوگیا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 30 روپے اور گھی 53 روپے فی کلو مہنگا کردیا گیا ہے۔
وزیراعظم آزادی پیکج کا آج 11 اگست سے آغاز ہوگا، آزادی پیکج کے تحت 10کلو آٹے کا تھیلا 648 روپے جب کہ چاول اور دالوں پر 25 روپے رعایت ہوگی۔