نگران وزیراعظم کیلئے ساتھیوں کی مشاورت سے 3 نام فائنل کرلیے: اپوزیشن لیڈر

نگران وزیراعظم کیلئے ساتھیوں کی مشاورت سے 3 نام فائنل کرلیے: اپوزیشن لیڈر

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لیے ساتھیوں کے مشورے سے 3 نام فائنل کر لیے ہیں۔

نگران وزیراعظم کے تقرر پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے جیونیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ابھی تک وزیراعظم شہبازشریف سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی ہے، ساتھیوں کے مشورے سے 3 نام فائنل کر لیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کی تقرری پر آج وزیر اعظم سے مشاورت ہوگی جس میں اپنے نام پیش کریں گے۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کا فیصلہ اجتماعی مشاورت سے ہوگا، مشاورت کے بعد جو نام سامنے آئے گا اس پر لیڈر آف اپوزیشن سے بات کروں گا۔

شہباز شریف نے کہا تھا کہ نگران وزیراعظم کیلئے ابھی تک کوئی نام شارٹ لسٹ نہیں ہوا، نوازشریف سے اس معاملے پر مشاورت ہو رہی ہے، ہماری کوشش ہے کہ نگران وزیراعظم ایسا ہو جو قابل قبول ہو۔

اس سے قبل وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا تھا نگران وزیراعظم کےلیے جو نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں ان میں حفیظ شیخ کا نام بھی شامل ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *