چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 29 جولائی بروز ہفتہ ہوگا

چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 29 جولائی بروز ہفتہ ہوگا

ملک میں محرم الحرام 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔

محرم الحرام 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں ہوا۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھاکہ ملک کے بہشتر مقامات پر مطلع صاف رہا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے کسی مقام سے ماہ محرم الحرام کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اور پورے ملک میں عدم رویت رہی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھاکہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم محرم الحرام 1445 ہجری جمعرات 20 جولائی کو ہوگی اور یوم عاشور 10 محرم الحرام 29 جولائی کو ہوگا۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *