بینظیر انکم سپورٹ پروگرام: مالی سال 23-2022 کی بینظیر کفالت کی چوتھی سہ ماہی قسط کی ادائیگی جاری
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی سال 23-2022 کی بینظیر کفالت کی چوتھی سہ ماہی قسط کی ادائیگی جاری ہے اور اب تک 72 لاکھ سے زائد مستحق خواتین میں 65 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بینظیر کفالت کے تحت 90 لاکھ رجسٹرڈ گھرانوں کو 9000 روپے فی خاندان ادا کئے جارہے ہیں۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اپنے پارٹنر بینکوں، یعنی بینک الفلاح اور حبیب بینک لمیٹڈ کو 81 ارب روپے سے زائد کی رقم جاری کر چکا ہے۔
پروگرام کے ترجمان نے کہا کہ بینظیر کفالت کے علاوہ رجسٹرڈ خاندانوں کے بچوں کو بھی بینظیر تعلیمی وظائف دیئے جا رہے ہیں تاہم تعلیمی وظائف کے حصول کے لئے سکول میں 70 فیصد حاضری لازمی ہے۔