لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ اور دیگر کی گرفتاری کیخلاف درخواست خارج کردی

لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ اور دیگر کی گرفتاری کیخلاف درخواست خارج کردی

لاہور ہائیکورٹ نے 9مئی کے واقعات پر گرفتار معروف فیشن ڈیزائنر و  پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹر خدیجہ شاہ، ہما سعید، رضوان ضیا اور زبیر ملک کی گرفتاری کے خلاف درخواست خارج کردی۔

لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ اس مرحلے پر حراست کو غیر قانونی قرار نہیں دیا جا سکتا، 9 مئی کے واقعات نے عدم برداشت اورخطرناک جنونی کیفیت کو عیاں کیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ عوام کا غصہ سول اور فوجی قیادت پر تھا لیکن جو اس دن ہواوہ ناقابل وضاحت تھا، 9 مئی کے واقعات پرپولیس نےفوری مقدمہ درج کیا اور تفتیش شروع کی جو بھی ملوث پایا گیا اس کی قانون کے مطابق شناخت کی گئی۔

 

لاہورہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ بلاشبہ ملزمان کے قانونی حقوق ہیں جن کا عدالتیں تحفظ کرتی ہیں، سارے پروسیجرکوبائی پاس کرنے سے درخواست گزاروں کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

خیال رہے کہ خدیجہ شاہ کے خلاف جناح ہاؤس پر حملے کے الزام میں مقدمہ درج ہے، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

واضح رہے کہ جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں خدیجہ شاہ کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان دنوں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

خدیجہ شاہ سابق آرمی چیف جنرل آصف نواز جنجوعہ کی نواسی اور سابق مشیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی ہیں۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *