میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا شارع فیصل کو خوبصورت بنانے کا فیصلہ
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ایئرپورٹ سے شہر میں داخل ہونے کے راستے شارع فیصل کو خوبصورت اور شہریوں کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ بنانے کا کام شروع کردیا، 20 کروڑ روپے کی لاگت سے منصوبے کو ایک سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا، شہر میں ترقیاتی کام چل رہے ہیں، کراچی کے شہریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر مسائل حل کریں گے، تنقید کا جواب تنقید سے نہیں بلکہ کام کرکے دیں گے، کراچی میں چلنے والا ٹھنڈی ہوا کا جھونکا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں مزید تقویت پکڑے گا، یہ بات انہوں نے پیر کے روز صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کے ہمراہ شارع فیصل کو خوبصورت اور سرسبز بنانے کے منصوبے کا یادگار شہداء کارساز کے مقام پر افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی،