کراچی، گیسٹرو پھیل گیا، ایک جاں بحق، 4 ہزار 200 مریضوں کا اسپتالوں سے رجوع
کراچی: شہر قائد میں سینکڑوں افراد گیسٹرو کے خطرناک مرض میں مبتلا ہو کر اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جب کہ ایک خاتون مریضہ کا انتقال بھی ہو گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں چار ہزار دو سو سے زائد مریضوں کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر، ڈاکٹر روتھ فاؤ سول اسپتال، میمن گوٹھ اسپتال اور انڈس اسپتال لائے گئے جب کہ ضلع ملیر کے ایک علاقے کی ابتر صورتحال کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہاں گیسٹرو ایک وبا کی صورت اختیار کر گیا ہے۔