بلاول بھٹو دورہ جاپان کے بعد نجی دورے پر امریکا پہنچ گئے
واشنگٹن: پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری دورہ جاپان کے بعد نجی دورے پر امریکا پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا امریکا میں ایک ہفتے تک قیام کا امکان ہے، انہیں اس دورے کی دعوت امریکی تھنک ٹینک نے دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ بلاول امریکی تھنک ٹینک کے زیر اہتمام کانفرنس میں شرکت کریں گے، ان کے اس دورے کے تناظر میں سفارتی سطح پر ملاقاتوں کے لیے بھی کاوشیں جاری ہیں۔