کراچی میں ڈیری فارمرز مافیا بے لگام، فی لیٹر دودھ کی قیمت 230 روپے کر دی

کراچی: شہر قائد میں ڈیری فارمرز مافیا بے    لگام ہو گیا ہے، فی لیٹر دودھ کی قیمت 230 روپے کر دی۔

تفصییلات کے مطابق کراچی میں ڈیری فارمرز مافیا کی من مانیاں بدستور جاری ہیں، کمشنر کراچی کے احکامات ایک بار پھر ہوا میں اڑا دیے گئے، اور دودھ کی قیمتوں میں ازخود 20 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔

کمشنر کراچی نے دودھ کے سرکاری نرخ 180 روپے لیٹر مقرر کر رکھی ہے، تاہم شہر میں دودھ پہلے ہی 210 روپے لیٹر فروخت کیا جا رہا تھا، اب مزید 20 روپے لیٹر اضافے کے اعلان کے بعد دودھ 230 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جانے لگا ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *