کراچی میں دودھ مزید مہنگا کردیا گیا
کراچی میں دودھ کی قیمت میں20روپےفی لیٹراضافہ کردیا گیا ہے۔
ڈیری اینڈکیٹل فارمزایسوسی ایشن کے مطابق دودھ کی فی لیٹرقیمت230روپےتک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب عیدالاضحیٰ کے موقع پر مرغی کے گوشت کی قیمت 900 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے ۔
سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 34.05 فیصد تک پہنچ گئی
ہم نیوز کے مطابق کراچی میں مرغی کا ہڈی کے بغیر گوشت 1400 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے ۔
اسلام آباد میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 850 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔لاہور میں چکن 800 روپے فی کلو میں دستیاب ہے ۔
دوسری جانب پولٹری فیڈ کی قلت چکن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ قرار دی گئی ہے ۔
عیدالاضحیٰ سے پہلے مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا خدشہ
صدر پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 35 سال بعد عیدالاضحیٰ پر چکن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔
پولٹری فیڈ کم ہونے کی وجہ سے مرغی کی سپلائی میں کمی واقع ہوئی ۔برائلر کی سپلائی صرف 40 فیصد رہی ۔
ہم نے 6 ماہ پہلے ہی خوراک کی قلت سے خبردار کردیا تھا۔