آئندہ سال حج پاکستانی رقم میں نہیں بلکہ ڈالر میں ہوگا: وفاقی وزیرمذہبی امور
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ سال 2024 حج کیلئے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حجاج کا کوٹہ لایا ہوں اور آئندہ سال حج پاکستانی رقم میں نہیں بلکہ ڈالر میں ہوگا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھاکہ ایک لاکھ 60 ہزار کے قریب پاکستانیوں نے فریضہ حج اداکیا اور سعودی حکومت نےحج کےموقع پرقابل ذکر انتظامات کیے، پاکستانی حجاج کے ہوٹلوں میں جا کر بھی حالات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران کسی دوسرے ملک کو معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں تھی، پاکستانی حج مشن نے جہاں تک اجازت تھی پاکستانیوں کی بھرپورمددکی۔