گڈاپ ٹاؤن کی عوام کے مسائل کو حل کر رہے ہیں چیئرمین طارق عزیز بلوچ

Karachi News

گڈاپ ٹاؤن کی عوام کے مسائل کو حل کر رہے ہیں چیئرمین طارق عزیز بلوچ

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کی حدود میں رہنے والے ہر شہری کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمے داری ہے عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ہمارے ادارے اپنی مثالی کارکردگی کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ بہتر طریقے سے جاری رہے گا، وسائل کی کمی کاسامنا ضرور ہے

مگر مناسب طریقے سے گڈاپ ٹاؤن کی عوام کے مسائل کو حل کر رہے ہیں اس وقت ہماری توجہ فوری طور پر پانی اور صفائی ستھرائی کے مسائل کو حل کرنے میں کوشاں ہیں عوام کی خدمت خالی تقریروں سے نہیں ہوتی ان کے لئے عملی اقدامات کرنے چائیں جب تک میں اس منصب پر فائز ہو گڈاپ ٹاؤن کی عوام کے حقیقی مسائل کو حل کرتا رہونگا۔گڈاپ ٹاؤن کے اراکین کونسل کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کر رہے ہیں ہم نے یہاں ایسا پلان تشکیل دیا ہے جس سے گڈاپ ٹاؤن کی عوام کے مسائل جلد از جلد حل ہو جائے گے اس بات کا ذکر انہوں نے گڈاپ ٹاؤن آفس میں مختلف مقامات سے آئے ہوئے وفود سے کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو،میونسپل کمشنر احمد یار، ڈائریکٹر HRM حاجی شریف شیخ،ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ، ڈائریکٹر پرچیز سہیل یار خان، ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ طاہر بلوچ،ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن افضل لغاری،واٹرسپلائی انچارج افضل بلوچ،ٹاؤن ممبر مرتضیٰ یار محمد، ممبر محمد رفیق جوکھیو، ممبر امین دین جوکھیو، ممبر عیسیٰ، نو منتخب ممبر سلیم میمن اور علاقہ معززین ابوبکر میمن،اکبر جوکھیوو دیگر بھی موجود تھے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *