نیوزی لینڈ سے میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا

World cup indian team

نیوزی لینڈ سے میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے باہر ہوگئے۔

گزشتہ روز بنگلا دیش کے خلاف میچ میں ہاردیک پانڈیا انجری کا شکار ہو ئے  تھے  تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ ہاردیک پانڈیا کو  ٹخنے کی تکلیف سے چھٹکارا پانے کے لیے ایک ہفتہ درکار ہے لہٰذا وہ  نیوزی لینڈ کے خلاف میچ  نہیں کھیلیں گے۔ 

 بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہاردیک پانڈیا کا اسکین کرایا ہے اورجائزہ رپورٹ کے بعد باقاعدہ فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ اتوار کو شیڈولڈ ہے۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا  کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف  پلیئنگ الیون میں سوریا کمار یادیو یا  کو ایشن کشن کو شامل کیا جائے گا جبکہ   دھرم شالا میں شردل ٹھاکر کی جگہ محمد شامی کو کھلایا جا سکتا ہے ۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *