او آئی سی کا جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانےکا مطالبہ

world news

او آئی سی کا جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانےکا مطالبہ

جدہ: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہےکہ غزہ میں جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لایا جائے۔

غزہ  کی صورت حال  پر اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس ہوا۔

اعلامیے کے مطابق او آئی سی نے  غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی بمباری  کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے۔

او آئی سی نے اسرائیل سے فلسطینیوں کے خلاف  جارحیت بند کرنےکا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہےکہ  غزہ پٹی کا محاصرہ  فوری  ختم کیا جائے، اوآئی سی نے عالمی برادری سےغزہ پٹی کے لیے امداد فوری بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔

او آئی سی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی فسلطینی پناہ گزین ایجنسی سے تعاون کرے، غزہ کےاسپتال پر اسرائیلی بمباری جنگی جرم ہے، عالمی برادری جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لائے، غزہ  پٹی سے فلسطینیوں کے نکل جانے کے اسرائیلی مطالبےکو مسترد کرتے ہیں۔

او آئی سی نےکہا ہےکہ عالمی برادری مشرق وسطیٰ میں امن کوششیں تیز کرے، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *