غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا 9 واں روز، ایک ہزار بچوں سمیت 2500 سے زائد فلسطینی شہید

Palestine news

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا 9 واں روز، ایک ہزار بچوں سمیت 2500 سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیل کی غزہ پر جارحیت جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 600 سے زائد فلسطینی شہید اور 800 زخمی ہوگئے۔

غزہ پر اسرائیل کےحملوں کا آج 9 واں روز ہے ، اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری جاری ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 600 سے زائد فلسطینی شہید اور 800 زخمی ہوگئے جس کے بعد اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد2 ہزار 670 ہوگئی۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 9 ہزار714 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں،اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی اکثریت میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

قدس نیوز نیٹ ورک کے مطابق 9 روز میں اسرائیلی بمباری میں 320 نوزائیدہ بچوں سمیت ایک ہزار بچے شہید ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے  غزہ سے نقل مکانی کرنے والوں پر بھی بم برسا دیے

اسرائیلی فورسز نے  جنگی اصولوں کی خلاف ورزی  کرتے ہوئے شمالی غزہ سے جنوب کی جانب انخلا کرنے والے شہری قافلوں پر بمباری کردی، انخلا کرنے والوں میں اکثریت بچوں اور خواتین کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی بمباری سے علاقہ زور دھار دھماکوں سے گونج اٹھا اور 70 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ،اسرائیلی بمباری سے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے ایمبولینس کے عملے کو بھی نشانہ بنایا۔

اسرائیل کی غزہ پر زمین، فضا اور سمندر سے حملے کی تیاری

فلسطینی علاقوں پر قابض اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ پر فضا، سمندر اور زمین سے حملہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے(بی بی سی) کے مطابق ایک بیان میں اسرائیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ غزہ پر تینوں راستوں (زمین، فضا اور سمندر) سے حملوں کی تیاری کر رہا ہے لیکن اس حوالے سے ابھی کوئی وقت سامنے نہیں آیا۔

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی اس حوالے سے اپنے فوجیوں کو اشارہ دیتے ہوئے کہا جنگ کا اگلا مرحلہ آرہا ہے جس میں اسرائیل کی طرف سے غزہ پر زمینی حملہ متوقع ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اپنے پیغام میں شمالی غزہ شہر کے رہائشیوں کو انتباہ کیا ہے کہ وہ جنوب کی طرف چلے جائیں،شمالی غزہ میں اہم فوجی سرگرمیاں ہونے والی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جارحیت کو بے نقاب کرنے پر عرب  نیوز چینل الجزیرہ کو بند کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

اسرائیلی وزیر مواصلات کا کہنا ہے کہ الجزیرہ بیورو کے مجوزہ شٹ ڈاؤن کے لیے کابینہ سے منظوری طلب کی جا رہی ہے، الجزیرہ حماس کی مدد کر رہا ہے اور غیر محفوظ علاقوں میں موجود اسرائیلی فوجیوں کی فلم بندی کر رہا ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *