’12 بار شادی کروں یا 12 بار طلاق دوں، آپ سے مطلب؟‘ ریحام کا طلاق کی خبروں پر ردعمل

Reham khan

’12 بار شادی کروں یا 12 بار طلاق دوں، آپ سے مطلب؟‘ ریحام کا طلاق کی خبروں پر ردعمل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی تیسری شادی کی ناکامی کی افواہوں کی مکمل طور پر تردید کردی۔

ریحام خان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی جعلی خبروں کے بعد ایکس پر ایک ویڈیو پیغام شئیر کیا جس میں ان کے ہمراہ شوہر مرزا بلال بھی موجود تھے۔

ریحام خان نے کہا کہ ’حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ریحام اور ان کے شوہر  بلال کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘ان خبروں کی وجہ سے میرے دوستوں نے مجھے فون کالز بھی کیں، مجھے معلوم ہے کہ میری ذاتی زندگی کے بارے میں ایسی جعلی خبریں کون پھیلا رہا ہے، حالانکہ میں انہیں زیادہ اہمیت دینے کی زحمت بھی نہیں کرتی‘۔

ریحام خان نے ناقدین اور جعلی خبریں پھیلانے والوں کو کہا کہ ’چاہے میں 12 بار شادی کروں یا 12 بار طلاق دوں، آپ سے مطلب؟ اپنے کام سے کام رکھیے، اگر اتنی توجہ آپ اپنی ازدواجی زندگی پر دیتے، یا کیرئیر، بچوں اور بہن کی شادی پر دیتے تو صورتحال مختلف ہوتی‘۔

ریحام خان نے طنزیہ کہا کہ ‘معذرت خواہ ہوں کہ آپ کی نیند خراب ہوئی لیکن میں بہت پُرسکون نیند سو رہی تھی اور میرے دونوں فون بھی بند تھے’۔

اس موقع پر مرزا بلال نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ‘جن لوگوں کی بھی نیند خراب ہوئی وہ سو جائیں آرام سے اور جن لوگوں کو بھی ہماری طلاق کی خبر سن کر پریشانی ہوئی تھی، میں ان سے کہوں گا کہ وہ پریشان نہ ہوں ہم نے اپنی پریشانی کا انتظام کیا ہوا ہے ہمیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے’۔ 

ویڈیو میں مرزا بلال نے نام لیے بغیر ایک سیاسی جماعت پر تنقید کی اور کہا کہ ’ان تمام مغلظات کا تعلق ایک ہی پارٹی سے ہوتا ہے، یہ اگر چاہ رہے تھے کہ اس خبر کو پھیلا کر دوسری خبر کو چھپا لیں تو یہ ترکیب پرانی ہوچکی ہے‘۔

ریحام نے مزید کہا کہ ’میں ہمیشہ درست فیصلے کرتی ہوں اور الحمداللہ بہت خوش ہوں‘۔

واضح رہے کہ ریحام خان نے دسمبر 2022 میں مرزا بلال بیگ سے تیسری شادی کی تھی، مرزا بلال کی بھی ریحام خان سے تیسری شادی ہے۔

ریحام نے پہلی شادی 1990 میں کی تھی جو 2005 میں طلاق پر ختم ہوئی، انہیں پہلی شادی سے 3 جواں سالہ بچے بھی ہیں جو کہ برطانیہ میں مقیم ہیں تاہم انہوں نے دوسری شادی جنوری 2015 میں عمران خان سے کی تھی لیکن جوڑے کے درمیان اکتوبر 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *