بل کی چھپائی کے پیسے بھی پاکستانی صارفین سے لینے کا فیصلہ کر لیا گیا، ماہانہ کتنے دینے ہوں گے؟ پریشان کن خبر
یسا پہلی بار ہوگا کہ صارفین کو اپنا بل لینے کیلئے بھی پیسے دینا پڑیں گے جس سے عوام پر لاکھوں روپے کا اضافی مالی بوجھ ڈالا جائے گا اور پی ٹی سی ایل کی آمدنی میں بھی لاکھوں روپے کا اضافہ ہوگا، پی ٹی سی ایل اس ضمن میں صارفین کو موبائل فون پیغام کے ذریعے آگاہ کر رہا ہے۔
پی ٹی سی ایل ترجمان نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ پیپر فرینڈلی ماحول کے لیے کیا گیا ہے اور یکم جنوری سے ملک کے تمام بڑے شہروں میں اس پر عمل شروع کردیا جائے گا تاہم ملک کے دور دراز افتادہ علاقوں اورچھوٹے شہروں میں پیپر بل بلامعاوضہ فراہم کیا جائے گا۔