آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام جرمن موسیقی پر مبنی پروگرام”پیانو وائنڈٹ” Ensemble 4.1 to Pakistan کا انعقاد

Art Council

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام جرمن موسیقی پر مبنی پروگرام”پیانو وائنڈٹ” Ensemble 4.1 to Pakistan کا انعقاد

کراچی (indus icon )آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی ، جرمن قونصل خانہ اور جرمن ثقافتی ادراہ گوئیتھے انسٹیٹیوٹ کے مشترکہ تعاون سے جرمن موسیقی پر مبنی پروگرام “پیانو وائنڈٹ” Ensemble 4.1 to Pakistan کا انعقاد آڈیٹوریم I میں کیا گیا۔ جرمن میوزک کانسرٹ میں قونصل جنرل جرمنRüdiger Lotz اور صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ سمیت شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔صدر آرٹس کونسل آف پاکستان محمد احمد شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جرمن قونصل خانے اور گوئیتھے انسٹیٹیوٹ کا شکریہ کہ آج یہاں جرمنی کے زبردست فنکار پرفارم کر رہے ہیں۔امید ہے کہ ہم مستقبل میں بھی ایسے ثقافتی پروگرامز کا تبادلہ کرتے رہیں گے۔جرمنی کے ساتھ پاکستان کے ثقافتی اور تجارتی تعلقات ہیں۔ جرمن ثقافت کے پاکستان میں فروغ کے لیے گویتھے انسٹیٹیوٹ کا بہت بڑا کردار ہے امید ہے کہ یہ تعلق مزید مضبوط ہو گا۔کراچی کو موقع دینے کا بہت شکریہ جو ان فنکاروں کو آج سنیں گے۔قونصل جنرل جرمنیRüdiger Lotzنے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت ہی زبردست کانسرٹ ہے۔

Art council

 

یہ گروپ دس سال بعد ایک بار پھر یہاں پرفارم کر رہا ہے۔ آج یہاں جرمن موسیقی کے سر بکھرے ہیں۔یہ آلات موسیقی بہت رومانوی ہیں۔یہ بہت ہی زبردست شام ہے۔جرمن میوزک کانسرٹ میںThomas Hoppe, Jorg Schneider,Alexander Glucksmann , Paul -Gregor Straka , Sebastian Posch موسیقاروں کی شاندار پرفارمنس کو شائقین نے بے حد سراہا

 

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *