’میں بے بس ہوں‘، باکسر عامر خان غزہ کی صورتحال پر پھٹ پڑے

Amir Boxer

’میں بے بس ہوں‘، باکسر عامر خان غزہ کی صورتحال پر پھٹ پڑے Amir boxer  

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان  نے اسرائیل کی فلسطین پر جاری بربریت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر حملوں کو روکنے کے لیے کیوں کچھ نہیں کیا جا رہا؟

باکسر عامر خان  نے غزہ کی صورتحال پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں گزشتہ رات اسپتال پر بمباری کی گئی ہے، معصوم لوگوں جن میں بچے بھی شامل ہیں انہیں قتل کیا جا رہا ہے، عالمی رہنماؤں کو غزہ پر آواز اٹھانی چاہیے اور ایکشن لینا چاہیے۔ 

انہوں نے کہا کہ روزانہ یہ ویڈیوز دیکھ کر میرا دل ٹوٹتا ہے، میں بے بس ہوں، کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں زندگی میں وار کرائم دیکھوں گا۔

عامر خان نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کو جوابدہ قرار دینا چاہیے اور اسے روکنا چاہیے۔

 Amir  boxer
Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *