کراچی میں چپ تعزیہ کا جلوس، گرین اور اورنج لائن بس سروس کل معطل رہے گی

latest news

کراچی میں چپ تعزیہ کا جلوس، گرین اور اورنج لائن بس سروس کل معطل رہے گی

کراچی میں چپ تعزیہ کے جلوس کے باعث گرین اور اورنج لائن بس سروسز کل معطل رہیں گی۔

کراچی میں چپ تعزیہ کے جلوس کے موقع پر گرین اور اورنج لائن بس سروس پیر 25 ستمبر کو معطل رہے گی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق نشتر پارک، نمائش چورنگی اور ایم اے جناح روڈ پر چپ تعزیہ کے جلوس کے موقع پر سکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں اور گرین لائن بس سروس کا مرکزی اسٹیشن بھی نمائش چورنگی پر واقع ہے۔

ایم اے جناح روڈ، نمائش چورنگی اور نشتر پارک کے راستے بند ہونے کی وجہ سے گرین بس سروس کو معطل رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب نشتر پارک سے چپ تعزیے کے جلوس کے موقع پر ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا۔

چپ تعزیے کا جلوس نشترپارک سے صبح ساڑھے چھ بجے برآمد ہوگا۔

ٹریفک کوسولجربازار، کوسٹ گارڈ سے ایمپریس مارکیٹ کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک کو جوبلی یا نشترروڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا جبکہ ناظم آباد سے آنے والے ٹریفک کو لسبیلہ سے نشترروڈکی جانب جانےکی اجازت ہوگی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق لیاقت آباد سے ایم اے جناح روڈ آنے والے ٹریفک کو تین ہٹی سے جیل چورنگی بھیجا جائیگا، اسٹیڈیم روڈ سے ایم اےجناح روڈ کی جانب آنے والا ٹریفک کشمیرروڈ اور سوسائٹی سگنل سے شاہراہ قائدین جاسکتی ہے،  نیشنل ہائی وے سے آنے والا ٹریفک راشد منہاس روڈ، لیاقت آباد سے سائٹ ایریا شیرشاہ ماڑی کی جانب جاسکے گا۔

چھوٹی بڑی کوئی بھی گاڑی کو گرومندر سے نمائش کی جانب جانےکی اجازت نہیں ہوگی، جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں حسینیہ ایرانیہ امام بارہ پہنچےگا، جلوس نشترپارک، شاہ خراسان روڈ، ایم اےجناح روڈ اور پریڈی اسٹریٹ تبت چوک سے گزرے گا۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *