اسلام آباد میں جوکچھ ہوا چھپایا جا رہا ہے،حافظ نعیم

hafeez naeem

اسلام آباد میں جوکچھ ہوا چھپایا جا رہا ہے،حافظ نعیم

لاہور:

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جوکچھ ہوا، چھپایا جا رہا ہے۔

اسپتالوں سے معلومات کی رسائی پر پابندی لگانے سے حقائق نہیں چھپیں گے ،فارم 47 کی حکومت نے آئین و جمہوریت کا گلا گھونٹ کر ملک کو تماشا بنا دیا ہے، ظالمانہ طریقے سے عوامی حقوق کچلنے، صحافیوں کے اغوا کی مذمت کرتے ہیں۔

منصورہ سے جاری بیان میں امیر جماعت نے کہا اسلام آباد میں حکومت نے فسطائیت کا مظاہر ہ کرکے درحقیقت 25 کروڑ عوام کو جو پیغام دینے کی کوشش کی ہے، جماعت اسلامی اسے کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ جو لوگ عوام پر ظلم کررہے ہیں وہ کسی صورت عوام کے سیلاب کو نہیں روک سکتے، امیر جماعت نے کہا آئین ہر شخص اور سیاسی پارٹی کو حق دیتاہے کہ وہ پرامن احتجاج کرے، انھوں نے کہا عوام کے حقیقی نمائندے اقتدار میں آئیں گے تو ہی ملک ترقی کرے گا، حافظ نعیم نے کہا جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *