ورلڈ کلچر فیسٹیول کے 32 ویں روز میوزیکل کنسرٹ نے ماحول کو دلکش بنادیا

art council

ورلڈ کلچر فیسٹیول کے 32 ویں روز میوزیکل کنسرٹ نے ماحول کو دلکش بنادیا

آرٹس کونسل کراچی میں جاری 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کے 32 ویں روز ملکی اور بین الاقوامی موسیقاروں کی کہکشاں ایک اسٹیج پر نظر آئی، آلات موسیقی اور دھنوں کے ساتھ تھیٹر پرفارمنس نے بھی ماحول کو مزید دلکش بنایا۔

آرٹس کونسل کراچی میں جیو اور  جنگ کے اشتراک سے جاری ورلڈ کلچر فیسٹیول کے 32 ویں روز کھیل ’ان ٹولڈ چیپٹر‘میں ایسے جوکر کو ولن بنا کر پیش کیا گیا جو سرکس کے جانوروں کو ہنٹر سے سدھاتا ہے۔

والدین کی سختیوں اور منفی رویوں کے نیتیجے میں اولاد پر پڑنے والے اثرات کو بھی کھیل کا موضوع بنایا گیا۔

بعد ازاں جون ایلیا ہال میں کنسرٹ کا اسٹیج سجا جہاں برطانیہ کی ڈومنیکا، کینیڈا کی ڈیرل اور بیلاروس کی ویرونیکا نے آلات موسیقی سے محبت اور اتحاد کی میٹھی زبان بولی۔

موزیکل کنسرٹ کے دوران موسیقی کے دلدادہ افراد نے گلوکار عبدالحنان، مصطفیٰ بلوچ اور منیب خان کی آواز سے آواز ملائی۔

تہذیبوں کی عکاسی کرتے میلے میں 31 اکتوبر کو سرپرائز پرفارمنس ہے جبکہ 2 نومبر کو اختتامی تقریب ہوگی۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *