کراچی: انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش ختم، 1.2 ارب ڈالرز کے معاہدے طے

karachi exhibhition

کراچی: انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش ختم، 1.2 ارب ڈالرز کے معاہدے طے

ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے لگائی گئی دوسری انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش ختم ہوگئی۔

9 اگست سے 11 اگست تک جاری رہنے والی 3 روزہ نمائش کراچی میں ہوئی جس میں جمعے کو وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوئے تھے اور خطاب بھی کیا تھا۔

تین روزہ نمائش میں 75 ممالک کے 800 سے زائد خریدار شریک ہوئے جبکہ پاکستان کے 330 ایکسپوٹرز نے 500 سے زائد مصنوعات پیش کیں۔

اعلامیے کے مطابق نمائش پر 7 ہزار بی ٹو بی میٹنگز ہوئیں اور 1.2 ارب ڈالر کے معاہدے ہوئے۔ چین کے ساتھ سی فوڈ کے 3.5 کروڑ ڈالر معاہدے ہوئے ہیں۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *