آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے نیازِ امام حسینؓ اور محرم الحرام کی مناسبت سے محفل مسالمہ کا انعقاد

art council

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے نیازِ امام حسینؓ اور محرم الحرام کی مناسبت سے محفل مسالمہ کا انعقاد

کراچی ( Indus Icon) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی نیازِ امام حسینؓ اور ماہ محرم الحرام کی مناسبت سے محفل مسالمہ کا انعقاد جون ایلیاءلان میں کیاگیا، محفل مسالمہ میں احمد جہانگیر، توقیر تقی، عنبرین حسیب عنبر، پروفیسر سحر انصاری، خالد معین ، عقیل عباس جعفری، فراست رضوی، نسیم نازش، شکیل جعفری اور نوید عباس نے کلام پیش کیے جبکہ نظامت کے فرائض شکیل خان نے انجام دیے، نیاز امام حسینؓ میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ سمیت گورننگ باڈی اراکین نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا، نیاز امام حسین ؓمیں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ ممبران آرٹس کونسل کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دعوتِ حلیم سے لطف اندوز ہوتی رہی ۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *