پیپلز بس سروس کی جانب سے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانے کے لیے تین نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان
ہاکس بے سے ٹاور تک روٹ نمبر 13، 22 جولائی کو شروع ہوگا، محکمہ ٹرانسپورٹ
روٹ نمبر 12 میں توسیع کی جائے گی، 23 جولائی سے یہ کھوکھراپار کے بجائے قائد آباد اور کورنگی کے راستے میمن گوٹھ سے ٹاور تک چلے گی
بحریہ ٹاؤن سے نمائش چورنگی تک ایک الیکٹرک بس کا نیا روٹ ، ای وی 4، 24 جولائی سے شروع ہوگا
یوسف گوٹھ سے ٹاور تک روٹ 8 25 جولائی کو شروع ہوگا، محکمہ ٹرانسپورٹ
نئے روٹس کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کو بڑھانے کے لیے حکومت سندھ کی کوششوں کا حصہ ہیں، شرجیل انعام میمن
روٹس متعارف کرانے کا مقصد شہریوں کے لیے سستی، آسان اور آرامدہ سفری سہولیات کی فراہمی ہے، شرجیل انعام میمن
شہریوں کی سہولت کے لئے مزید بسیں لائی جائیں گی اور مزید نئے روٹس شروع کئے جائیں گے، شرجیل انعام میمن
عوام کی بلا تفریق خدمت کرنا حکومت سندھ کا عزم ہے، شرجیل انعام میمن