وزیراعلیٰ سندھ نے بوہرہ برادری کے رہنما کو آئندہ سال کراچی کے دورے کی دعوت دی
کراچی (Indus Icon) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بوہرہ برادری کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کے دورہ کراچی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اگلے سال آنے کی درخواست کی ہے۔ یہ بات انہوں نے طاہری مسجد میں کہی، جہاں وہ بوہرہ برادری کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کا خطبہ سننے کے لیے پہنچے تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزراء، شرجیل انعام میمن، ناصر حیسن شاہ، سعید غنی، ضیاء الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور دیگر بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بوہرہ برادری کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کی دعوت پر طاہری مسجد میں بورہ برادری سے خطاب کیا۔