سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

پیپلز پارٹی اور صحافیوں کا رشتہ ٹوٹنے والا نہیں: شرجیل انعام میمن

کراچی :(indusicon)

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کو کراچی پریس کلب میں صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا۔ صوبائی وزیر محنت سعید غنی، سیکریٹری اطلاعات سندھ نادر رحمان میمن، آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس)، کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے عہدیداران، کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی، سیکریٹری شعیب احمد اور دیگر معززین کے علاوہ بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ مختلف اخبارات، ٹیلی ویژن چینلز، رسائل اور تنظیموں کے صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے سندھ حکومت کی جانب سے افطار ڈنر میں موجود تمام صحافیوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ پیپلز پارٹی اور صحافیوں کا رشتہ اٹوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور صحافی اس ملک میں جمہوریت، قانون کی حکمرانی، آزادی اظہار اور عوامی حقوق کی جدوجہد میں شامل ہوئے ہیں اور پاکستان میں جمہوریت کی بحالی میں صحافیوں کا کردار بہت اہم رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور صحافیوں کا رشتہ ہمیشہ مضبوط رہے گا۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *