کراچی: شدید گرمی کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین لوڈشیڈنگ جاری
کراچی: سخت ترین گرمی کے دوران بھی شہر میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے۔
سخت گرمی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے سبب خواتین، بچے، بوڑھے اور بیمار افراد ذہنی اذیت اٹھانے پر مجبور ہیں۔
ادھر لیاقت آباد، ایف سی ایریا کے مکینوں نے غیراعلانیہ بجلی کی بندش کے خلاف موسیٰ کالونی میں کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا۔
اس کے علاوہ کورنگی، اللہ والا ٹاؤن، اولڈ سٹی ایریا، ابوالحسن اصفحانی روڈ پر عباس ٹاؤن اور اطراف میں رات کے وقت غیر اعلانیہ بجلی کی بندش کا سلسلہ معمول بن گیا ہے۔