ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کا ساتواں عام رواجی اجلاس چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا
ان کے ہمراہ وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو، ٹاؤن میونسپل کمشنر احمد یار بھی موجود ہیں اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد کونسل ممبر محمد رفیق جو کھیو کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی،گزشتہ اجلاس کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس کے بعد ایجنڈا کے مطابق ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے ممبر عبدالستار جوکھیو نے ملازمین کے جسمانی تصدیقی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی،اور رپورٹ کی روشنی میں تصدیقی عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن ہیڈ آفس اور کیمپ آفس میں بائیو میٹرک مشین لگوائی جائے تاکہ ملازمین کی حاضری میں آسانی ہوسکے اور غیر حاضر ملازمین پابندی سے اپنی ڈیوٹی ادا کر سکیں، کونسل ممبر علی محمد گبول نے کہا کہ ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین پابندی سے اپنی ڈیوٹی ادا کرے ٹیکس کی مد میں جو آمدنی ہوگی اس سے ترقیاتی کاموں میں اضافہ ہو گا،کونسل ممبر امن دین جوکھیو نے کہا کہ ایڈورٹائزمنٹ اور ٹیکس کی ریکوری ضروری ہے انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل سہیل یار خان کو کامیاب آپریشن پر مبارک باد دیتے ہیں،کونسل ممبر مرتضی یار محمد نے کہا کہ ملازمین کی جسمانی تصدیقی عمل میں کمیٹی نے محنت سے اس کام کوسرانجام دیا، ممبر سلیم میمن نے کہا کہ ٹیکس کے شیڈول کی منظور ی ہونے کے بعد ٹیکس ریکوری میں اضافی ہوگا مسائل کے حل کرانا میں آسانی ہو گی،لیڈی کونسل مہر النساء بلوچ نے کہا کہ ٹھیکیداروں کو پابند کیا جائے کہ ورک آرڈر ملنے کے بعد اپنا کام جلداز جلد شروع کرے،: لیڈی کونسلر ثمینہ زرداری نے کہا کہ نیو بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لیے زیادہ سے زیادہ بجٹ رکھا جائے تاکہ ترقیاتی کام زیادہ سے زیادہ ہوسکے، پارلیمانی لیڈر کونسل ممبر میر عباس ٹالپور نے کہا کہ ٹیکس کی ریکوری پر توجہ دی جائے اور انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل سہیل یار خان کو گلشن حدید فیز ون ٹو میں کامیاب آپریشن کے بعد سکینڈ فیز میں دوبارہ آپریشن کی تیاری کریں،ممبر سنی مسیح نے کہا کہ جن ملازمین کی پوسٹنگ نہیں ہیں ان کو اینٹی انکروچمنٹ سیل میں پوسٹ کیا جائے،اس موقع پر کونسل ممبر داد کریم بلوچ، ممبر عیسیٰ بلوچ، افسر مالیات فتخار احمد دایو، ڈائر یکٹر HRMحاجی شریف شیخ، سپر نٹنڈ نٹ انجینئر (بی اینڈ آر) فرمان علی لاشاری،سپر نٹنڈ انجینئر (ایم اینڈای)نور علی جمالی،انچارج اینٹی انکروچمنٹ سیل سہیل یار خان،ڈائر یکٹر سینی ٹیشن اشرف بلوچ،ڈائر یکٹر ٹیکس ہمایوں عمران،ڈائر یکٹر ایڈ ورٹائز منٹ ہد ایت اُ اللہ شیخ،ڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر، ڈپٹی ڈائر یکٹر ایڈمن سرفراز کھتری،ڈپٹی ڈائر یکٹر سینی ٹیشن افضل لغاری،کونسل آفسر محمد سجاد،ڈپٹی ڈائر یکٹر ٹیکس ریاض حمید بلوچ،ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ کلچر طاہر بلوچ ،چیئر مین پی ایس لال جان بنی اور دیگر بھی موجو د تھے۔