صوبائی وزیرمحنت و افرادی قوت سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کراچی

صوبائی وزیرمحنت و افرادی قوت سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب کا جمہوریت اور آزادی صحافت کی جدوجہد میں اہم کردار رہا ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے سندھ حکومت کی جانب سے پریس کلب کو ملنے والی سالانہ گرانٹس میں اضافہ ہونا اشد ضروری ہے، اس سلسلے میں وہ وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر اطلاعات سے بات کریں گے، کراچی پریس کلب کے نئے ممبران کے پلاٹوں اور دیگر مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جس نے صحافیوں کے تحفظ کا بل منظور کر کے کمیشن بھی بنالیا ہے، ان خیالات کا اظہار سعید غنی نے کراچی پریس کلب میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی ، سیکریٹری شعیب احمد ، اراکین گورننگ اور صحافیوں کی بڑی شرکت کی

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *