جلد کراچی میں پاکستانی پرچم لہراتے نظر آئیں گے، نگراں صوبائی وزیر ثقافت،کھیل و یوتھ افیئرزڈاکٹر سید جنید علی شاہ

Karachi News

جلد کراچی میں پاکستانی پرچم لہراتے نظر آئیں گے، نگراں صوبائی وزیر ثقافت،کھیل و یوتھ افیئرزڈاکٹر سید جنید علی شاہ

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے قائد اعظم ڈے کی مناسبت سے معروف آرٹسٹ علی عظمت کے فن پاروں کی نمائش ”حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا“ کے دوسرے روز نگراں صوبائی وزیر ثقافت،کھیل و یوتھ افیئرزڈاکٹر سید جنید علی شاہ کا نگران صوبائی وزیر اطلاعات، اقلیتی امور، سماجی تحفظ و صدر آرٹس محمد احمد شاہ کے ہمراہ نمائش کا دورہ

ہم کوشش کررہے ہیں کہ قائد کی نظروں میں شرمندہ نہ ہوں،صوبائی وزیر اطلاعات، اقلیتی امور، سماجی تحفظ و صدر آرٹس محمد احمد شاہ

 

کراچی (Indus Icon) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے قائد اعظم ڈے کی مناسبت سے معروف آرٹسٹ علی عظمت کے فن پاروں کی نمائش ”حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا“ کے دوسرے روز نگران صوبائی وزیر ثقافت،کھیل و یوتھ افیئرز ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے نگران صوبائی وزیر اطلاعات، اقلیتی امور، سماجی تحفظ و صدر آرٹس محمد احمد شاہ کے ہمراہ نمائش کا دورہ کیا، اس موقع پر سیکریٹری آرٹس کونسل اعجاز فاروقی، آرٹسٹ علی عظمت و دیگر افراد شریک تھے، نگران صوبائی وزیر ثقافت نے نمائش میں بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کے قد آور فن پاروں کے خالق فنکار کے کام کو سراہا، صوبائی وزیر اطلاعات، اقلیتی امور، سماجی تحفظ و صدر آرٹس محمد احمد شاہ نے کہاکہ قائداعظم جس طرح کا روشن پاکستان دیکھنا چاہتے تھے اس کے مطابق ہماری کارکردگی قابل ستائش نہیں، ہم کوشش کررہے ہیں کہ قائد کی نظروں میں شرمندہ نہ ہوں، ہم پورے ہفتے تقریبات کرنے جارہے ہیں، نگراں صوبائی وزیر ثقافت،کھیل و یوتھ افیئرزڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خوبصورتی تب ہی آتی ہے جب ہم اپنی تاریخ یاد رکھتے ہیں، ہم اپنے ہیروز کو بھلاتے جا رہے ہیں، بد قسمتی سے ہمارے بچوں کو اپنے قومی ہیروز کے بارے میں نہیں پتا ، اگر سب اپنے شعبوں میں رہتے ہوئے پاکستان کی خدمت کریں تو حق ادا ہو گا، انہوں نے کہاکہ 24دسمبر سے نیو ائیر نائٹ تک تقریبات کا سلسلہ جاری رہے گا، انہوں نے بتایاکہ میرے دورہ ترکیہ کے بعد جب ترک وفد پاکستان آیا انہوں نے نشاندھی کی کہ شاہراہوں پر کہیں پاکستان کے جھنڈے نظر نہیں آئے ، انہوں نے کہاکہ جلد آپ کو پورے کراچی میں پاکستانی پرچم لہراتے نظر آئیں گے، ہر آدمی تمغہ حسن کارکردگی تک نہیں پہنچ پاتا، ہم نے یہ اقدام کیا ہے کہ ہم سندھ ایوارڈز کا سلسلہ شروع کریں گے، وہ ستارے جو سندھ سے تعلق رکھتے ہیں چاہیے ان کا تعلق ثقافت سے ہو یا کھیل سے انہیں ایوارڈز دیے جائیں گے، انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ثقافت و تہذیب کو دنیا بھر کے سامنے لانے میں میڈیا کا بڑا کردار ہے،

میڈیا پاکستان کا خوبصورت چہرہ دنیا کو دکھانے میں ہماری مدد کرے، قائد اعظم نے ہمیں پاکستان بناکر دیا، اب ہماری ذمہ داری ہے کہ اس ملک کو چلائیں، انہوں نے کہاکہ سندھ آرکائیوز کی ویب سائٹ پر ایک کلک کے ذریعے نادر مواد دیکھنے کو ملے گا، پاکستان کے جھنڈے ہر سڑک پر لگا کر تقریبات کا آغاز کریں گے، انہوں نے کہاکہ کرسمس کے حوالے سے اقلیتی برادری کے ساتھ قائد اعظم کی سالگرہ منائیں گے، کانسرٹ کا بھی اہتمام کیا جائے جبکہ ان تقریبات کا اختتام اسپورٹس اور میراتھن پر کیا جائے گا،واضح رہے کہ فن پاروں کی نمائش 26 دسمبر تک جاری رہے گی۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *