نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کا کراچی انٹرنیشنل بک فیئر میں بطور مہمان خصوصی شرکت
نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی آمد پر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں وقار متین، ناصر حسین، عزیز خالد، اقبال صالح، اور دیگر نے استقبال کیا
اس موقع پر ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری، عابد قاضی، محمود شام، آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی امینہ سید، ڈی سی ایسٹ الطاف شیخ اور دیگر شریک
یہ 18واں کراچی انٹرنیشنل بک فیئر پبلشر اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن نے ایکسپو سینٹر میں منعقد کیا ہے
عالمی کتب میلے میں 17 ممالک کے 40 ادارے حصہ لے رہے ہيں، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
عالمی کتب میلے میں 330 سے اسٹالز لگائے گئے ہیں، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
پروگرام میں پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عزيز خالد نے استقبالیہ پیش کیا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے پانچ روزہ 18 ویں کراچی انٹرنیشنل بک فیئر کا ربن کاٹ کر افتتاح کیا
نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے مختلف ہالز میں کتابوں کے اسٹالز کا دورہ کیا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے قانون، تاریخ، جاگرافی اور سائنس کی کتابوں میں دلچسپی ظاہر کی
گزشتہ سال 3.5 لاکھ افراد نے دورہ کیا تھا اور اس مرتبہ 5 لاکھ سے زائد آنے کی آئینگے
نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کا تقریب سےخطاب
شہر کرا چی میں انٹرنیشل بک فیئر کا انعقاد بہتریں عمل ہے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ
کتابیں معاشرے کو اقدار، انسانيت، برادشت اور تہذيب کا درس ديتے ہيں، مقبول باقر
نوجوانوں کو بہترں کتابوں کا مطالعہ کرنا چاہئے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ
کتابوں کی اہمیت کبھی بھی ختم نہیں ہو سکتی، جسٹس (ر) مقبول باقر
بک فیئر ایک ایسا پليٹ فارم ہے جہاں کتابوں کی اہمیت کو اُجاگر کیا جاتا ہے، مقبول باقر
نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے بک فیئر کے انعقاد پر منتظمین کو سراہا
کتاب پڑھنے کے رجحان میں کمی آئی ہے، کتابیں بھی مہنگی ہوتی جا رہی ہیں، مقبول باقر
پیپر مہنگا ہونے کے باعث کتابیں مہنگی ہو رہی ہیں، نگراں وزیراعلیٰ سندھ
میں اس میں جو کر سکتا ہوں ضرور کروں گا، نگراں وزیراعلیٰ سندھ