کراچی ہم سب کا شہر ہے یہاں پر بسنے والے گدستے کے مانند ہیں جس کی خوشبو سے پوری عوام مستفید ہورہی ہے

Karachi News

کراچی ہم سب کا شہر ہے یہاں پر بسنے والے گدستے کے مانند ہیں جس کی خوشبو سے پوری عوام مستفید ہورہی ہے

 

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد چیئرمین گڈاپ ٹاؤن طارق عزیز بلوچ کے ساتھ رزاق آباد سے شید ی گوٹھ تک نو تعمیر شدہ سٹرک کا افتتاح کیا اس موقع میئر کراچی نے کہا کہ کراچی ہم سب کا شہر ہے یہاں پر بسنے والے گدستے کے مانند ہیں جس کی خوشبو سے پوری عوام مستفید ہورہی ہے.

 

یہ ہمارے نظریئے کی فتح ہے کراچی والوں نے لسانیات کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے ختم کردیا ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے زیر صدارت پارٹی وژن کے مطابق عوام سے کیے ہوئے وعدے پورے کررہے ہیں ہم عوام کی خدمت کو ہم فرض بلکہ قرض سمجھ کرادا کررہے ہیں چیئرمین گڈاپ ٹاؤن طارق عزیز بلوچ نے مزید کہا پیپلز پارٹی کے منشور پر گامزن ہیں عوام کی خدمت ہمارا اولین فرض ہے پارٹی قیادت کے حکم پر گڈاپ ٹاؤن کی عوام سے کیا ہوا ایک اور واعدہ پورا کیا اس موقع پر یوسی اسٹیل ٹاؤن کے چیئرمین رضا جتوئی، وائس چیئرمین امین دین جوکھیو،ممبر گڈاپ ٹاؤن علی محمد گبول،پارلمارنی لیڈر ممبر کونسل میر عباس ٹالپور،میونسپل کمشنر احمد یار افسرمالیات افتخار احمد دایو،ڈائریکٹر HRM محمد شریف شیخ،ڈائریکٹر انٹی انکروچمنٹ سہیل یار خان، معززین ابو بکر میمن اور صحافی حضرات اور دیگر بھی موجود تھے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *