پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے زیر قیادت عوامی خدمت کے وژن پر کام کر رہے

 

پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے زیر قیادت عوامی خدمت کے وژن پر کام کر رہے

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کی عوام کے درپیش مسائل حل کر رہے ہیں جس سے عوام کو بھر پور ریلیف ملے گا میرے کام کرنے کا طریقہ الگ ہے میں اراکین کونسل کی مشاورت سے کام سرانجام دیتا ہوں علاقائی مسائل پر رائے اور تجویزیں ممبران سے طلب کی ہے ہم کلک پروگرام کے تعاون سے گڈاپ ٹاؤن کے دیرینہ مسائل کو حل کرانے کی کوشش کر رہے ہیں بہت جلد کلک کا اداہ ہماری تجویز کردہ اسکیموں سڑکیں،اسٹریٹ لائیٹس،سیوریج لائین،کمیونٹی سینٹر،پارکس اور دیگر کاموں کا آغاز کر دیں گا میری کوشش ہے کہ گڈاپ ٹاؤن کے دیہی علاقوں کو بھی شہری علاقوں کی طرح سہولیات فراہم کی جائیں گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے مسائل کو حل کرانا ہماری ذمیداری ہے جس کا ہمیں احساس ہے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے زیر قیادت عوامی خدمت کے وژن پر کام کر رہے ہیں جبکہ گڈاپ ٹاؤن کے اراکین کونسل بھی عوام کی خدمت میں دن رات مصروف عمل ہیں اس بات کا ذکر چیئرمین نے مختلف یوسیز سے آئے ہوئے معززین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر احمد یار،ڈائریکٹر HRM حاجی شریف شیخ،انچارچ اینٹی انکروچمنٹ سہیل یار خان،ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ، ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر
ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن شرجیل خان، چئیرمین پی ایس لال جان نبی اور دیگر بھی موجود ہیں۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *