کراچی واٹر کارپوریشن کے جیٹنگ سکشن اسکواڈ میں اہم اضافہ
کراچی واٹر کارپوریشن کے اسکواڈ میں مزید 38 جیٹنگ سکشن گاڑیوں کا اضافہ ہوگیا ہے۔
ورلڈ بینک کے تعاون سے ملنے والی 38 نئی گاڑیوں واٹر بورڈ کے حوالے کرنے کیلئے منعقدہ تقریب کے دوران بات چیت کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے ملنے والی 38 نئی گاڑیوں کے بعد کراچی واٹر بورڈ کے جیٹنگ سکشن کے اسکواڈ میں گاڑیوں کی تعداد 110 ہوگئی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے انکشاف کیا کہ بحریہ ٹاؤن کے پیسے سندھ حکومت کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوگئے ہیں جبکہ گلی محلوں کے بلدیاتی مسائل حل کرنے کیلئے کلک کے ذریعے فی ٹاؤن 25 کروڑ روپے ملیں گے۔
میئر کراچی مرتضی وہاب نے حافظ نعیم الرحمان کو قوانین سے لاعلم شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان قانون سے لاعلم ہیں، بلدیہ عظمیٰ ایک سال میں دو بجٹ کیسے منظور کرسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹاؤن انتظامیہ انہیں ملنے والے 25 کروڑ روپے گلیوں محلوں پر خرچ کرے۔