احمد شاہ ادب، ثقافت اور میڈیا میں اچھی شہرت رکھتے ہیں،مجھے ان سے بہت تواقعات ہیں ،مرتضیٰ سولنگی

Murtaza Solangi

احمد شاہ ادب، ثقافت اور میڈیا میں اچھی شہرت رکھتے ہیں،مجھے ان سے بہت تواقعات ہیں ،مرتضیٰ سولنگی


نگران وفاقی وزیرِ اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی اور سندھ کے نگراں وزیرِ اطلاعات ، اقلیتی امور ، سماجی تحفظ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کی مشترکہ پریس کانفرنس

احمد شاہ کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کوشش کریں گے کہ صوبائی و وفاقی حکومتوں کے درمیان رابطوں کا فقدان نہ ہو،نگران وفاقی وزیرِ اطلاعات، نشریات

ہر وزیر روزانہ اپنے محکمے کی کارکردگی سے متعلق آگاہی فراہم کرے، صوبائی وزیر اطلاعات محمد احمد شاہ

کراچی (Indus Icon) نگران وفاقی وزیرِ اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی اور سندھ کے نگراں وزیرِ اطلاعات ، اقلیتی امور ، سماجی تحفظ و صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے آج سندھ اسمبلی بلڈنگ کمیٹی روم میں مشترکہ پریس کانفرنس منعقد کی۔ اس موقع پر نگران وزیرِ اطلاعات محمد احمد شاہ نے مرتضیٰ سولنگی کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ نگران وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کارکردگی سے آگاہی کے حوالے سے بحیثیت وزرائے اطلاعات ہم میڈیا کے دوستوں سے مستقل رابطے میں رہیں گے اور یہ پریس کانفرنس اس سلسلے کی کڑی ہے۔ نگران وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ آج یہاں نگران صوبائی وزیرِ اطلاعات کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر محمد احمد شاہ کو مبارکباد دینے آیا ہوں۔ ہم محمد احمد شاہ کی ادب ،ثقافت اور سماجی بہبود کے حوالے سے ان کی خدمات سے فائدہ اٹھائیں گے اور اس ضمن میں مل کر مشترکہ حکمتِ عملی بھی تشکیل دیں گے۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ الیکشن کے انعقاد پر کوئی شک نہیں ہونا چاہئے، الیکشن اپنی مقررہ تاریخ پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق عوام کی خدمت کا حق منتخب پارلیمان کو ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اعتماد نہ ہونا اور اعتماد نہ ہونے کا اظہار کرنا دو مختلف باتیں ہیں۔ لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کی باتیں کرنا سیاست کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان گلشن اقبال کی عمارت نئی اور فنکشنل ہے۔ نگران صوبائی وزیر محمد احمد شاہ نے کہا کہ نگران وزیرِ اعلیٰ سندھ کی ہدایات کی روشنی میں سندھ حکومت کے وزراءاپنی پریس کانفرنس منعقد کرکے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی سے آگاہ کریں گے اور ان کی کوشش ہے کہ ہر روز ایک وزیر اپنے محکمے کی کارکردگی کے بارے میں پریس کانفرنس کے ذریعے آگاہی فراہم کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ذمہ داری جس پر ہے وہی اس کارکردگی کو بیان کرنے کا مجاز بھی ہے اور اس سلسلے میں محکمہ اطلاعات میڈیا اور محکموں کے مابین رابطے کے فرائض انجام دیتا رہے گا۔ پریس کانفرنس کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ ارم تنویر، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکاونٹس محکمہ اطلاعات سندھ محمد یوسف کابورو، ڈائریکٹر حزب اللہ میمن اور ڈائریکٹر پریس انفارمیشن سندھ حسن اصغر نقوی بھی موجود تھے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *