بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا عام اجلاس کونسل ہال صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت منعقد ہوا
، اجلاس کے دوران مجموعی طور پر 13 مختلف قراردادوں کی منظوری دی گئی، اجلاس کے آغاز میں غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں اور کراچی کے شاپنگ مال میں لگنے والی آگ میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت کی گئی اور اس حوالے سے متفقہ طور پر منظور کی گئیں
دو ایک جیسی قراردادوں کے ذریعے فلسطین کے نہتے عوام پر اسرائیل کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی طاقتوں بالخصوص مسلم ممالک سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لئے موثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا